(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا پر بارسلونا کے ایک پارک میں سوروں نے حملہ کردیا،گلوکارہ کا سامان اٹھا کر جنگل میں لے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ بارسلونا کے ایک پارک میں اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں کہ اچانک سے 2 سُوروں نے ان پر حملہ کیا ،خوش قسمتی وہ اور ان کا بیٹا محفوظ رہا۔
44 سالہ گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ سُور ان پر حملہ کرنے کے بعد ان کا بیگ لیکر جنگل میں لے گئے ،شکیرا کا کہنا تھا کہ جنگلی سُور میرا بیگ جنگل میں لے جا رہے تھے جس میں میرا موبائل فون تھا، انہوں نے سب کچھ خراب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے پابندیاں لاگو