ڈینگی کے حملے تیز۔۔مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

Sep 30, 2021 | 10:59:AM

(24نیوز )کورونا کے ساتھ ساتھ  پنجاب میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 223 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی متاثرین کی تعداد ایک ہزار 659 تک پہنچ  گئی ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے 167 مریض رپورٹ ہوئے ، راولپنڈی میں 35، قصور میں 4 اور نارووال میں3 مریض رپورٹ ہوئے ۔ لاہور میں مجموعی طور پر ڈینگی کے ایک ہزار347کیسز سامنے آچکے،اس کے علاوہ فیصل آباد اور خوشاب سے 2 دو جبکہ شیخوپورہ، اٹک، چکوال، ملتان اور سیالکوٹ سے ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔ جھنگ، خانیوال، راجن پور، ساہیوال اور بہاولنگر سے بھی ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا،لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 115 مریض داخل، گنگارام میں 18،جناح ہسپتال میں 15, میو ہسپتال میں 11 اور ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کے 9 مریض داخل ہیں۔راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 39، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 14، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 8 اور واپڈا ہسپتال میں ڈینگی کا 1 مریض داخل  ہوا،اسلام آباد کے قائد اعظم ہسپتال میں 10، شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں 3 اور پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کے 2 مریض زیر اعلاج ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب نےتمام علما کرام سے بھی اپیل ہے  کہ  مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں اورذمہ دار شہری ہونےکا  ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔  صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیںغضب کر دیا۔۔ مریض کو کورونا  کی بجائے کتا کاٹنے کی ویکسین لگا دی
 

مزیدخبریں