سرکاری سکول تعلیم کے دوست یا دشمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے سرکاری سکول تعلیم کے دوست ہیں یا دشمن۔
تفصیلات کے مطابق گرلز سکولوں کا طالبات کوسائنس سیکشن میں داخلہ دینےسےانکار،گرلز سکول کی ہیڈز کا کہنا ہے کہ رزلٹ اہم ہےتعلیم نہیں،کمزورطالبات کوسائنس سیکشن سےنکالاجانےلگا۔
گرلز سکول کی ہیڈزنے والدین کو وارننگ جاری کر دی ہے کہ یا تو آرٹس پڑھیں یا سکول چھوڑ دیں جبکہ ٹیچرز یونینز کا کہنا ہے کہ سائنس پڑھیں یاآرٹس،میٹرک تک تعلیم طلباکابنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن شکایات کا نوٹس لے ،طالبات اور والدین کے واکس پاکس کروادیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ پر جنگلی سُوروں کا حملہ