مجھے پھر گھر پر نظر بند کر دیا، کشمیر کی اصل تصویر دکھائی جائے،محبوبہ مفتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نےکہا ہے کہ انہیں بدھ کے روز ایک بار پھر گھر پر نظر بند رکھا گیا ،انہوں نے کہا کہ میں نے آج ترال جانے کا پروگرام بنایا تھا جہاں گذشتہ روز فوج نے مبینہ طور پر ایک گاؤں کی توڑ پھوڑ کی تھی۔ کشمیر کی اصلی تصویر معززین کو دکھائی جانی چاہئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ’ یہ کشمیر کی اصلی تصویر ہے جو یہاں آنے والے معززین کو دکھائی جانی چاہئے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو ان کے دروازے کے باہر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
محبوبہ مفتی نےاپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’ترال‘ جہاں ایک گاؤں میں فوج نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی ہے، جانے سے روکنے کے لئے مجھے ایک بار پھر گھر میں بند کر دیا گیا۔ یہ کشمیر کی اصل تصویر ہے جو حکومت ہند کی ہدایات پر ہونے والے پکنک دوروں کی بجائے یہاں آنے والے معززین کو دکھائی جانی چاہئے‘۔
Locked up in my house today yet again for attempting to visit the village in Tral allegedly ransacked by army. This is the real picture of Kashmir that visiting dignitaries must be shown instead of GOIs sanitised & guided picnic tours. pic.twitter.com/Hp9wcuw1qT
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 29, 2021
یہ بھی پڑھیں: غضب کر دیا۔۔ مریض کو کورونا کی بجائے کتا کاٹنے کی ویکسین لگا دی