مجھے پھر گھر پر نظر بند کر دیا، کشمیر کی اصل تصویر دکھائی جائے،محبوبہ مفتی

Sep 30, 2021 | 11:15:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نےکہا ہے  کہ انہیں بدھ کے روز ایک بار پھر  گھر پر نظر بند رکھا گیا ،انہوں نے کہا کہ میں نے آج ترال جانے کا پروگرام بنایا تھا جہاں گذشتہ روز فوج نے مبینہ طور پر ایک گاؤں کی توڑ پھوڑ کی تھی۔ کشمیر کی اصلی تصویر معززین کو دکھائی جانی چاہئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ’ یہ کشمیر کی اصلی تصویر ہے جو یہاں آنے والے معززین کو دکھائی جانی چاہئے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو ان کے دروازے کے باہر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
محبوبہ مفتی نےاپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  ’ترال‘ جہاں ایک گاؤں میں فوج نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی ہے، جانے سے روکنے کے لئے مجھے ایک بار پھر گھر میں بند کر دیا گیا۔ یہ کشمیر کی اصل تصویر ہے جو حکومت ہند کی ہدایات پر ہونے والے پکنک دوروں کی بجائے یہاں آنے والے معززین کو دکھائی جانی چاہئے‘۔

یہ بھی پڑھیں: غضب کر دیا۔۔ مریض کو کورونا  کی بجائے کتا کاٹنے کی ویکسین لگا دی

مزیدخبریں