طیاروں میں کمی کا مسئلہ جوں کا توں۔۔21 پروازیں منسوخ

Sep 30, 2021 | 11:16:AM

(24نیوز) فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،طیاروں میں کمی اور آپریشنل وجوہات کی بناء پرعلاقہ اقبال ایئر پورٹ پر 21 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

  تفصیلات کے مطابق  طیاروں میں کمی اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر 21 پروازیں منسوخ کر دی گئیں،   منسوخ کی جانیوالی پروازوں میں فلائی ناز کی لاہور سے دمام دو طرفہ پرواز 884/884، اتحاد ایئر ویز کی لاہور ابوظہبی دوطرفہ پرواز242 /241، ترک ایئرلائن کی لاہور سے استنبول دو طرفہ پرواز 715/714، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 314، پی آئی اے کی لاہور سے گلگت دو طرفہ پرواز 609/610،  شامل ہے۔

 منسوخ کی جانیوالی پروازوں میں اتحاد ایئر ویز کی لاہور سے ابوظہبی دو طرفہ پرواز 244/243، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 401، قطرایئر ویز کی لاہور سے دوحا دو طرفہ پرواز 629/628، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404، پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ دو طرفہ پرواز 322، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز305/304، پی آئی اے کی شارجہ سے لاہور آنیوالی پرواز 186 اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز 316 شامل ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:  ڈینگی کے حملے تیز۔۔مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
 

مزیدخبریں