(24نیوز)ڈسکوزکے اوربلنگ کے معاملے پر نیپرا میں سماعت، رحیم یار خان میں 52 دنوں کا بجلی بل بھیجنے کا انکشاف ،بجلی صارفین اووربلنگ پر پھٹ پڑے ۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا)میں اوربلنگ کے معاملے پر سماعت کے دوران صارفین نے اووربلنگ کے معاملے پر شکایتوں کے انبار لگا دئیے ،نیپرا اتھارٹی نے میپکو کی بے شمار شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او میپکو صاحب آپ کی شکایات سب سے زیادہ ہیں اگر معاملہ اسی طرح سے چلتا رہا تو میپکو کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی زیر صدارت سماعت میں وائس چیئرمین نیپرا اور رکن سندھ احمد شیخ بھی شریک ہوئے ، نیپرا حکام نے بریفنگ دی کہ میپکو نے اوور بلنگ تسلیم کر لی ہے ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب میپکو نے تسلیم کر لیا تو پھر ہمیں یقین ہو گیا اوور بلنگ ہوئی ہے ۔نیپرا حکام کی جانب سے بتایا گیاکہ اوور بلنگ پر نیپرا کو 64درخواستیں موصول ہوئیں، کے الیکٹرک کی اوور بلنگ کے خلاف13درخواستیں موصول ہوئیں ۔ دوران سماعت میپکو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اوور بلنگ عید کی چھٹیوں کے باعث ہوئی جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے انصاف کرنا ہے ،صارفین کو اوور بلنگ کا نقصان کون پورا کرے گا؟۔
سی ای او میپکو نے کہاکہ ہماری ہی کمپنی میں اوور بلنگ نہیں ہوئی ، سب کمپنیوں میں ہوئی ہے ۔میپکو حکام نے بتایا کہ زیادہ اوور بلنگ 8سے 16 مئی تک ہوئی ، اوور بلنگ کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن بھی تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: طیاروں میں کمی کا مسئلہ جوں کا توں۔۔21 پروازیں منسوخ