(24نیوز)جنرل ہسپتال ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا،شیخو پورہ سے آئے مریض کے لواحقین پر جنرل ہسپتال کے گارڈوں کا تشدد۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سول ہسپتال سے شہباز نامی مریض کو جنرل ہسپتال منتقل کیاتھا،شہباز کے سر میں فائر لگنے کی وجہ سے لاہور ریفر کیا گیا،مریض کو لے کر ہسپتال پہنچے تو گارڈوں نے مدد کرنے کی بجائے بدتمیزی کی جس پر جھگڑا شروع ہو گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ مریض کے لواحقین کے ہمراہ خواتین پر بھی گارڈوں نے تشدد کیااورڈی ایم ایس آفس میں دو گھنٹے حبس بے جا میں رکھا، گارڈ کا رویہ دیگر مریضوں کے لواحقین کے ساتھ بھی انتہائی ہتک آمیز تھا اور وہ ان پر بھی تشدد کر رہے تھے۔
مریض کے ساتھ آنے والے لواحقین کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر کالیں کی مگر شنوائی کے لئے کوئی اہلکار نہیں آیا،احتجاجاً گیٹ نمبر دو پر دھرنا دے دیاجبکہ پولیس کی کارروائی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکول تعلیم کے دوست یا دشمن