بالی ووڈ میں انگریز ایکٹر کہلائے جانیوالا کون تھا۔۔۔ ضرور جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کے شوقین لوگوں کے ذہن میں ٹام آلٹر کی پہچان ایسے اداکار کے طور پر کی جاتی ہے جو فلموں میں انگریز کا کردار ادا کرتا تھا۔ فلموں اور سٹیج کے اداکار ٹام آلٹر اداکار راجیش کھنہ کی فلمیں دیکھ کر اتنے متاثر ہوئےکہ انہوں نے بھی ایکٹر بننے کی ٹھان لی۔
بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ اداکار ٹام آلٹر کو کوئی ان کے نام سے نہ جانتا ہوں ، لیکن انہیں انگریز ایکٹر کہا جاتا تھا۔ان کی پیدائش 22 جون 1950 کو بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر میسوری میں ہوئی۔ٹام نے 18 برس کی عمر میں تعلیم کی غرض سے ایک امریکی یونیورسٹی میں داخلہ لیا ، لیکن ان کا امریکا میں دل نہیں لگا اور وہ درمیان میں ہی وہاں سے واپس لوٹ آئے۔اس کے بعد انہوں نے کئی نوکریاں کیں ۔انہوں نے ہریانہ کے سینٹ تھامس سکول میں ٹیچر کی بھی چھ مہینے تک نوکری کی۔
سپرسٹار راجیش کھنہ کی 1969 میں ریلیز ہونیوالی فلم ارادھنا نے ٹام آلٹر کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے ایک ہفتے اس فلم کو تین مرتبہ دیکھا۔دوسالوں تک انکے ذہن میں راجیش کھنہ اور شرمیلا ٹیگو چلتی رہیں، جس کے بعد ٹام آلٹر نے راجیش کھنہ بننے کی ٹھان لی اور انہوں نے بالی ووڈ کا رخ اختیار کیا۔ بھارتی حکومت نے ٹام آلٹر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا۔ انہوں نے متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں جنون، شکتی مان، عاشقی ، سرگوشیاں، بھیجا فرائی، او ڈارلنگ یہ ہے انڈیا، شطرنج کے کھلاڑی اور سردار شامل ہیں۔ ٹام آلٹر 2017 میں کینسر کے باعث ممبئی میں انتقال کر گئے
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی کمی۔۔برطانوی عوام سخت غصے میں لڑنے لگے،ویڈیو وائرل