(24نیوز)ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سکندر بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا۔دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔
پاک فوج کے کیپٹن سکندرسہیل کو آبائی علاقے میں مکمل اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کردیا گیا۔
کیپٹن سکندر سہیل عارف والا کے گاؤں 19 ای بی فوجیانوالہ کےرہائشی تھے، نماز جنازہ میں عزیزواقارب کے علاوہ ڈی سی پاکپتن سمیت ضلع بھرسے اعلیٰ افسروں اورہرمکتبہ فکرکے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ شہید کیپٹن سکندر 134 لانگ کورس سے پاس آوٹ ہوئے۔ ان کی پیرنٹ یونٹ 27آزاد کشمیر جبکہ فی الوقت ان کی پوسٹنگ ایف سی ٹانک میں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: غضب کر دیا۔۔ مریض کو کورونا کی بجائے کتا کاٹنے کی ویکسین لگا دی