فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ کریش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ویب سائٹ کریش کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کےمختلف شہروں سے ایف بی آر کی ویب سائٹ کریش ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ ہونے کے باعث ویب سائٹ کریش ہوئی۔مختلف علاقوں میں ویٹ سائٹ کی بحالی تھوڑی دیر میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں بھی بدبو سے نفرت ہے۔۔۔ بلیوں کا ردعمل ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے