شہباز شریف کو پھر چوٹ لگ گئی

Sep 30, 2021 | 15:06:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سیڑھیوں سے پھسل گئے، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دے دیا۔

صدر مسلم لیگ ن میاں محمدشہبازشریف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ،واضح رہے شہبازشریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر گر گئے،گرنے سے ان کی کمر میں چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے ان کی  کمر میں شدید  تکلیف ہو گئی ہے، شہبازشریف کے سیڑھیوں سے پھسلنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا،شہبازشریف کے پھسلنے کا واقعہ پارٹی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا ،اس موقع پر مسلم لیگ نون کے ایک کارکن نے شہباز شریف کو سہارا دیا تھا۔

 شہباز شریف پہلے ہی کمر کی تکلیف سے گزر رہے تھے جس کا اظہار ان کی جانب سے اکثر اوقات عدالتی پیشی کے دوران کٹہرے میں کھڑے ہو کر کی جانے والی گفتگو میں کیا جاتا رہا تاہم اب وہ گھر کی سیڑھی سے سلپ ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی کمر کی درد میں اضافہ ہو گیاہے ۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیئے گئے اور ماہرین نے ان کا معائنہ کیا ۔ شہبازشریف کو ڈاکٹروں کی جانب سے دو ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیاہے
 خیال رہے کہ شہباز شریف کی صحت یابی تک تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    روپیہ کمزور۔۔ڈالر مزید تگڑا ہو گیا

مزیدخبریں