(مانیٹرنگ ڈیسک)شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا واضح کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں کراچی سے 250 کلو میٹر دور سمندر پر ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان بن سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں ڈپریشن کے زیرِ اثر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے،سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ کل پورا دن وقفے وقفے سے تیز بارش جاری رہ سکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں آج اور کل 100 سے 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سیڑھیوں سے پھسل گئے،تمام سرگرمیاں معطل