راہ چلتی نرس کو موٹر سائیکل پر بیٹھنے کی آفر نوجوان کو مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقےریس کورس میں نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی نرس کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، لڑکی کے انکار پر ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، ملزم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا۔لڑکی نے موٹرسائیکل کا نمبر یاد کرکے 15پر کال کردی جس پر پولیس نےفوری ردعمل دیتے ہوئے ملزم کو دھر لیا ۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ خواتین و بچوں کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں،اس طرح کے واقعات کی روک تھام کےلئے پولیس24 گھنٹے چوکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شراب پی کر گاڑی چلانا معروف اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا