(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیر اعظم سے پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا ۔
احسن اقبال نے کہا کہ 7 روز قومی اسمبلی کا کورم ٹوٹنا وزیر اعظم پر عدم اعتماد ہے، صدر مملکت وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پاکستان پر ایک عذاب بن چکی ہے جتنے قرضے اس حکومت نے لئے ہیں وہ ملک کی تاریخ میں کسی نے نہیں لئے پاکستان پر اس وقت دنیا بھر کا سفارتی دباو¿ ہے لیکن کوئی ہیڈ آف اسٹیٹ سے ملاقات تک نہیں کر رہا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ تھر کول کا ذخیرہ یہ چار سو سال کے لئے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ چین کے سی پیک کے ماہرین کے ذریعہ اسے ممکن بنایا گیا جس سے پاکستان کو سستی ترین بجلی مل رہی ہے آپ کہتے ہیں یہ منصوبے آپکے گلے کا پھندا ہے آپکو شرم آنی چاہیے۔ اگر چین کے توانائی کے منصوبے نہ لگتے تو آج بھی دس دس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہمیں معلوم نہیں تھا کہ دھاندلی کے ذریعہ مسلط کردہ حکومت ہماری معیشت کو تباہ کردے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے نہ لگتے تو آج بجلی کے بحران سے غدر ہورہا ہوتا چین کے سفیر ان منصوبوں پر ٹوئٹ کررہے ہیں اور آپ الزام لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے۔۔وزیر اعظم کا اعتراف
وزیراعظم پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔۔۔احسن اقبال
Sep 30, 2021 | 17:31:PM