ڈالر مزید مہنگا۔۔ اوپن مارکیٹ میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Sep 30, 2021 | 17:47:PM
ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر نے اوپن مارکیٹ میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔  ڈالرمزید ایک روپے مہنگا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح تک جا پہنچا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 201 روپے کی بلند سطح پر برقرار رہا ۔ برطانوی پاونڈ ایک روپے سستا ہوکر 234.50 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 10 پیسے اضافے کی بلند سطح 48.20 روپے کا ہوگیا ۔ سعودی ریال 15 پیسے مہنگا ہوکر 46 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔جبکہ اسٹیٹ بنک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔ڈالرساڑے چار ماہ میں 18 روپے 38 پیسےمہنگاہوچکا ہے،7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے کی سطح پر تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگا،مشنری سمیت تمام درآمدی خام مال بھی مہنگا ہوجائےگا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے پر ایکسچینج ریٹ میں شدید دباو ہے
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔۔۔احسن اقبال