ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہ کرانیوالے تاریخ میں توسیع کی انفرادی درخواست دے سکتے ہیں: ایف بی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہاہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ ہے،ٹیکس ریٹرن فائلنگ کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی ۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہ کرانیوالے تاریخ میں توسیع کی انفرادی درخواست دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کا سسٹم آئرس بعض تکنیکی وجوہات کی وجہ سے صحیح طرح کام نہیں کر رہا جس کی وجہ ٹیکس گزاروں کو ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائلنگ کی تاریخ میں توسیع ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل