(24 نیوز)حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کوعارضی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے،نئے چیئرمین کی تعیناتی تک جسٹس (ر)جاوید اقبال ہی کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم نے وزیر قانون کو صدارتی آرڈیننس لانے کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم ترین اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو عارضی توسیع دینے کا فیصلہ کیاگیا،وزیراعظم کا موقف ہے کہ نئے چیئرمین نیب کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں ہو سکتی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس (ر)جاوید اقبال کی توسیع کیلئے قانونی معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جلد چیئرمین نیب کو توسیع دی جائے گی، وزیراعظم نے وزیر قانون کو آرڈیننس لانے کے احکامات جاری کر دیئے۔جس کے بعد آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک جاوید اقبال ہی خدمات سرانجام دینگے،وزیراعظم کو موجودہ چیئرمین کو ہی عارضی توسیع دینے کا مشورہ دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے۔۔وزیر اعظم کا اعتراف