ؒ(نیوز ایجنسی)پشاور بی آرٹی منصوبے کی آڈٹ رپورٹ میں 4 ارب 72کروڑ روپے کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرکاری افسروں کو الا ؤنس کی مد میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔رپورٹ میں گاڑیوں اور پٹرول کی مد میں بھی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ آڈیٹرز کی نشاندہی پر ایک ارب 47 کروڑ 80 لاکھ روپے کی وصولی بھی کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، حکومت تمام اعتراضات کا بھرپور دفاع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ماہرہ خان کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بی آر ٹی پشاور منصوبہ۔۔ 4 ارب 72 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
Sep 30, 2021 | 19:08:PM