بھارتی اداکارہ”سوناکشی سنہا “بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر خاموشی توڑ دی ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا کہ میں نے ماضی میں بہت سی فلمیں گنوا دیں، اداکار کی بیٹی ہونے کے باوجود بہت سے فلموں کا حصہ نہیں بن سکی۔اقربا پروری پر گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ کسی بھی فلم کو گنوا دینا ہمارے کام کا حصہ ہے، اداکاروں کے بچوں کو بھی فلموں میں جگہ نہیں دی جاتی، اس پر افسوس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔
سوناکشی سنہا نے ہر کسی کو اس صورتحال سے نمٹنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں بات کرنا وقت کا ضیاع سمجھتی ہوں، ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ باس سیزن 15 کیلئےاداکار سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے ہوگا
اپنے والد اور بالی ووڈ کے معروف اداکار شتروگھن سنہا کی مثال دیتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ والد نے بھی اپنے وقت میں بہت سے فلمیں گنوائی، فلم کا حصہ نہ بننا کوئی حیران کن بات نہیں ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کو حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی فلم میں اداکار اجے دیوگن، سنجے دت اور اداکارہ نورا فتیحی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ پر سُوروں کا حملہ ، قیمتی سامان اٹھا لے گئے