(نیوز ایجنسی)کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پرآج (جمعہ )سے سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہری اندرون اور بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے، موٹروے پر سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی، تعلیمی اداروں ، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز ، شادی ہالز میں جانے کے لئے بھی ویکسنیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ ویکسین نہ لگوانے والے سکول سٹاف ممبرز کا سکول میں داخلہ بند ہوگا۔ این سی او سی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے کے لیے ویکسین لازمی قرار دی گئی ،ویکسین نہ لگوانے پر شہری سے ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز نہیں جا سکیں گے،شادی ہالز میں شادی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے، این سی او سی کی ہدایت ہے شہری دوسری ڈوز لگوانے میں تاخیر اور لاپرواہی نہ کریں،این سی او سی کے مطابق 40 فیصد سے کم ویکسینیشن والے اضلاع پابندیاں برقرار رہیں گی،کورونااور پابندیوں سے بچنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق حاملہ خواتین اور بارہ سال سے زائد افراد بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایسا کیا ہوا ۔۔۔۔کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان
Sep 30, 2021 | 19:46:PM