(ویب ڈیسک)برطانیہ کی مشہور ماڈل، ریئلٹی ٹی وی اداکارہ اور کاروباری خاتون کیٹی پرائس نے شراب کے نشے میں کار چلانے اور کار حادثے کا اعتراف کرلیا ہے۔انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ ان کے پاس کار انشورنس نہیں تھی اور اب ان پر کئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔
سسیکس پولیس کے مطابق مغرب میں ان کی گاڑی پیٹرج گرین علاقے میں ٹکر کے بعد الٹ گئی تھی جبکہ کیٹی گاڑی چلا رہی تھیں۔ انہوں نے وہاں موجود پولیس افسر سے کہا کہ میں نشے میں تھی اور مجھے کار نہیں چلانی تھی۔
اس طرح 43 سالہ اداکارہ نے عدالت میں تمام الزامات کا دفاع کرنے کی بجائے ان کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد انہیں 15 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی جس میں قید بھی ہوسکتی ہے۔
منگل کے روز شام 6 بج کر 20 منٹ پر ان کی گاڑی کسی مقام پر ٹکرا کر الٹ گئی تھی اور پرائس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جیسے ہی پولیس ان کی مدد کو پہنچی وہاں کیٹی نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا فوری اعتراف کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم، تصاویر وائرل