(24نیوز) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے یکم سے 15 اکتوبر تک کورونا وائرس سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں50فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل جاری رہے گا۔
نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 15 اکتوبر تک انڈور تقریبات کی اجازت ہو گی۔ان انڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ 200 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی، جبکہ آﺅٹ ڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ 400 افراد شرکت کر سکتے ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ریسٹورانٹس میں رات 12 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہو گی، 50فیصد گنجائش کے ساتھ انڈور ڈائننگ کی جا سکے گی،ویکسی نیٹڈ افراد ہی ڈائننگ کرسکیں گے دکانیں،مارکٹیں،شاپنگ مالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیکل اسٹوراور کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں 24گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔
سندھ بھردفاتر میں بھی 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی،سینما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی،جمز میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔ریل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد گنجائش کے ساتھ سفر کیا جاسکے گا،پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔پارکس اور سوئمنگ پول 50فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔ فاصلہ نہ رکھنے والے کھیل کراٹے، باکسنگ وغیرہ پر پابندی ہو گی۔سندھ بھر میں مزار کھولنے کی اجازت ضلعی انتظامیہ سے مشروط ہو گی۔محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق اتوار کو کراچی جبکہ دیگر شہر جمعہ کو بند رہیں گے، نئے حکم نامے کا اطلاق یکم سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔کترینہ کیف کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم، تصاویر وائرل
یکم تا 15 اکتوبر ۔۔ کورونا وائرس سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری
Sep 30, 2021 | 21:01:PM