سٹاک مارکیٹ میں تیزی ۔۔مارکیٹ کے سرمائے میں103ارب کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس44300پوائنٹس سے بڑھ کر44800پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں103ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔
کاروباری تیزی کے سبب69.12فیصد حصص کی قیمت بڑھ گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا بعد ازاں سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی توانائی ،پٹرولیم ،ٹیلی کام اور فوڈز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 44400،44500،44600،44700اور44800پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100 میں532.86پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے انڈیکس44366.74پوائنٹس سے بڑھ کر44899.60پوائنٹس ہو گیا اسی طرح204.00روپے کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17456.61پوائنٹس سے بڑھ کر17660.61پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30262.80پوائنٹس سے بڑھ کر30668.90پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروبار تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب3ارب33کروڑ28لاکھ86ہزار660روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب1ارب16کروڑ11لاکھ96ہزار476روپے سے بڑھ کر78کھرب4ارب49کروڑ40لاکھ83ہزار136روپے ہو گیا ۔
اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو13ارب روپے مالیت کے37کروڑ24لاکھ33ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو16ارب روپے مالیت کے46کروڑ87لاکھ61ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر557کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے385کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،157میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ3کروڑ24لاکھ،بائیکو پیٹرولیم2کروڑ97لاکھ ،ایزگارڈنائن2کروڑ8لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ97لاکھ اورڈولمن سٹی 1کروڑ85لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں308.13روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر6035.80روپے ہو گئی اسی طرح109.84روپے کے اضافے سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر1773.41روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں113.89روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2207.11روپے ہو گئی اسی طرح35.69روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت کم ہوکر764.31روپے پر آ گئی ۔