”مریضوں کے سامنے ڈانس کیوں کیا؟؟“پاکستانی ڈاکٹر نے بڑی وجہ بتا دی، ویڈیو بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ساہیوال کے علاقے گلشن نور میں مریضوں کیلئے ڈانس کرنے والے ڈاکٹر غضنفر بخاری اپنی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ مریض پہلے بھی مجھے گانا سناچکے تھے اس دن خصوصی طور پر یہ گانا تیار کرکے آئے تو میں نے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈانس کیا۔
یہ واقعہ چند دن پہلے کا ہے میں نے ان کو چیک کیا اور ادویات بھی دیں،جس کے بعد انہوں نے مجھے گانے کی آفر کی تھی۔گانا سن کر مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں ڈانس کرنے لگ گیا۔مریض کی ذہنی کیفیت کو بھی اہمیت دی جانی چاہئے ،علاج اور ادویات بعد میں آتی ہیں۔لوگوں نے چھوٹے چھوٹے کلپ شیئر کرکے ان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ ساہیوال کے علاقہ گلشن نور کے ڈاکٹر غضنفر بخاری کی ویڈیو چند روز قبل سامنے آئی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کو گانا گاتے جبکہ ڈاکٹر کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔
ساہیوال کے ڈاکٹر غضنفر بخاری کے پاس مریض پہنچا۔ڈاکٹر نے مریض سے اسکا پیشہ پوچھا تو انہوں نے بتایا ہم گانے گاتے ہیں۔ ڈاکٹر نے ان سے گانا سن کر انجوائے کیا ساتھ رقص بھی کرتے رہے اور پھر مریض کا مفت علاج کیا۔ pic.twitter.com/sRyd3s1jk9
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 27, 2021
یہ بھی پڑھیں: یکم تا 15 اکتوبر ۔۔ کورونا وائرس سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری