سی ایس ایس کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟؟؟

Sep 30, 2021 | 22:20:PM

(24 نیوز)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر 39 ہزار650 امیدواروں نے امتحانات کیلئے اپلائی کیا تھاجبکہ17ہزار 240 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں 364 امیدوار کامیاب ہوئے،تحریری امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 2.11 فیصد رہا۔سال 2021 کے تحریری امتحانات میں بلور خان نے پہلی،سردارعثمان سلیم نے دوسری اور فائزہ اکمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامیاب ہونے والے امیدواروں کے میڈیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ”مریضوں کے سامنے ڈانس کیوں کیا؟؟“پاکستانی ڈاکٹر نے بڑی وجہ بتا دی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

مزیدخبریں