احساس اسکالرشپ ۔۔ طلبا کیلئے بڑا اعلان

Sep 30, 2021 | 22:28:PM

 (24نیوز) نئے تعلیمی سال کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے، طلبا 30 نومبر تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے ،احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل 30نومبر تک کھلا رہے گا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق نئے داخل شدہ طلباآن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے، احساس سکالرشپ پروگرام میں ملک کی135پبلک سیکٹر یونیورسٹیز شامل ہیں، پروگرام کا دائرہ کار چاروں صوبوں،جی بی،آزاد کشمیر ،اسلام آباد پرمحیط ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پالیسی، نصف اسکالرشپ طالبات کےلئے مختص ہیں، پروگرام میں طلبا کے وظائف انڈرگریجویٹ ڈگری کی تکمیل تک جاری رہیں گے، ڈاکٹرثانیہ کا کہنا تھا کہ پچھلے 2سالوں میں 1لاکھ 42ہزار سے زائد احساس اسکالرشپ جاری ہوئے، 4سالہ پروگرام میں کل 2لاکھ ضرورت اور میرٹ پرمبنی اسکالرشپ جاری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔نوازشریف نے قوم کو شعور دلایا ،ان کے بیانیے کی جیت ہوچکی ہے ،مریم نواز

مزیدخبریں