ایف بی آرنے جولائی سے ستمبر تک ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا 

Sep 30, 2021 | 22:35:PM

(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے جولائی سے ستمبر تک ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تین ماہ میں 1395 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کر لیاجبکہ تین ماہ کیلئے ٹیکس کا ہدف 1211 ارب روپے تھا ، ایف بی آر نے مقررہ ہدف سے 186 ارب روپے زائد ٹیکس اکٹھا کیا۔
ایف بی آر نے کہاہے کہ ستمبر میں 535 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیاجبکہ جولائی سے ستمبر تک مجموعی محاصل 1454 ارب روپے رہے ۔ایف بی آر نے کہاہے کہ تین ماہ میں 59 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ جاری کیا گیا،ایف بی آر کا کہناہے کہ رواں سال 5829 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ”مریضوں کے سامنے ڈانس کیوں کیا؟؟“پاکستانی ڈاکٹر نے بڑی وجہ بتا دی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

مزیدخبریں