حکومت نے عوام پر پھرپٹرول بم گرا دیا۔۔ کتنا مہنگا ہوا۔۔جانیے

Sep 30, 2021 | 23:12:PM
پٹرول4 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل2 روپے مہنگا
کیپشن: حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا،پٹرول کی قیمت 4 روپے اضافے کے ساتھ 127 روپے 30 پیسے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،پٹرول 4 روپے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے ،مٹی کا تیل 7 روپے 5 پیسے فی لٹر مہنگا کردیاگیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ،
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے چار پیسے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے فی لٹر ہو گئی،وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان