طالبان کا داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن

Sep 30, 2021 | 23:31:PM
داعش جنگ
کیپشن: افغان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوزایجنسی)طالبان نے داعش کے جنگجوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو یہ ہدف دے دیا ہے کہ ملک بھر میں داعش کے جنگجوؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان بلال کریمی نے کہاکہ طالبان فورسز نے داعش کے متعدد اراکان کو پہلے ہی یا تو ہلاک یا پھر گرفتار کر لیا ہے۔ داعش کے جنگجوؤں کو طالبان مفسد فورسز قرار دیتے ہیں۔ بلال کریمی کے مطابق داعش کا بظاہر ملک میں کوئی گڑھ نہیں ہے لیکن اس کی 'نظر نہ آنے والی موجودگی کو بھی ختم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام پر پھرپٹرول بم گرا دیا۔۔ کتنا مہنگا ہوا۔۔جانیے