(24 نیوز)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی ابتک کی بے لوث ملاقات،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ میری والدہ کے بعد نیوزی لینڈ وزیراعظم نے حکومت کے سربراہ نے عہدے پر بچے کو جنم دیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بارے گفتگو کی ، جیسنڈا آرڈرن کاکہناتھا کہ میری بیٹی بھی شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ 21 جون کو پیدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیئر حسن ڈار انتقال کر گئے