(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایم پی اے صداقت حسین کا کہناتھا کہ کچھ افراد میرے گھر کاغذات کی تصدیق کروانے آئے تھے، اسی دوران ڈاکو آگئے ،ڈاکوﺅں نے میرے گھر کے باہر آنے والے افراد سے لوٹ مارکی کوشش کی ،مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کی اور فرارہوگئے۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے کہاکہ گولی میرے گھرکے گیٹ پر لگی ، ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کاکہناتھاکہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صداقت حسین کے گھر کے باہر ڈکیتی کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،ملزمان کو لوٹ مار کی واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد گھر کے باہر کھڑے تھے کہ ڈکیتی ہو گئی، مزاحمت پر ڈکیتوں نے گولیاں ماری اور فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت صداقت حسین گھر پر نہیں تھے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیئر حسن ڈار انتقال کر گئے