75 روپے کا نوٹ جاری، آج سے عوام کے لئے دستیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آزادی کی ڈئمنڈ جوبلی کے سلسلے میں 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے ہیڈ کوارٹرز کراچی میں 14 اگست 2022 کو یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی کی گئی تھی، نوٹ جاری کر دیا گیا اور آج (جمعہ) سے عوام کے لئے ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے دستیاب ہوگا۔
یادگاری نوٹ کو ایس بی پی ایکٹ 1956 کی شق 25 کے تحت لیگل ٹینڈر کی حیثیت حاصل ہے اور اسے پاکستان بھر میں کاروباری لین دین میں استعمال کیا جا سکتا ے، یہ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیا جانے والا دوسرا یادگاری بینک نوٹ ہے۔
قبل ازیں سٹیٹ بینک نے 1997 میں ملک کی آزادی کے پچاس برس مکمل ہونے پر پہلا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا۔