پرویزالٰہی گجرات کے وزیر اعلیٰ بن کر رہ گئے،ایک ہی ضلع پر خزانہ لٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور(علی رامے ) پرویزالٰہی گجرات کے وزیر اعلیٰ بن کر رہ گئے،خزانے کی بارش کردی ،گجرات کیلئے 5ارب 40کروڑ کےاضافی فنڈز جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق نئی سکیموں کو مکمل کرنےکیلئےہنگامی بنیادوں پر فنڈز کا ا جراکیا گیا ،مجموعی طور پرگجرات کیلئے 2ماہ میں 11ارب کا فنڈجاری ہوچکا،فنڈز میں 5ارب 40کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی شامل ہے۔
گزشتہ کیبنٹ کمیٹی اجلاس میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ہوئی تھی،دستاویزات کے مطابق گجرات میں 42 ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہیں ۔
ضرور پڑھیں : وفاق نے پنجاب کے 146 ارب کے واجبات روک لیے ہیں: وزیراعلیٰ پرویز الہٰی
یاد رہے ایک اجلاس میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سیلاب زدگان کی بحالی کی سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہوسکتی ہیں، 146 ارب روپے کے واجبات روکے جانے کی وجہ سے ہیلتھ سمیت دیگر سیکٹرز کے پراجیکٹ متاثر ہوسکتے ہیں، مریضوں کو مفت ادویات اور سہولتیں دینا چاہتے ہیں، وفاق واجبات روک کر حائل ہو رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاق سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالوں کی تکمیل کا عمل رک سکتا ہے، جان بوجھ کر پنجاب کے فنڈز روکے گئے ہیں تاکہ صوبہ ترقی نہ ہونے سے کھنڈرات میں بدل جائے۔ ہر ضلع اور ہر تحصیل میں وکلا برادری کےلئے کالونیاں بنائینگے، وکلا اور انکی فیملیز کو گزیٹڈ افسروں کے برابر فری میڈیکل کی سہولت دیں گے۔