’’عمران خان معافی مانگنے آیا تھا‘‘ دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے کے لیے ان کی عدالت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے مگر مجسٹریٹ زیبا چوہدری موجود نہ تھی جس پر عمران خان نے ریڈر اور سٹینو کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان معافی مانگنے آیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، میں آیا تھا معافی مانگنے۔
یہ بھی پڑھیں : دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: عمران خان کی ضمانت منظور
میڈم زیبا کو بتانا عمران خان آیا تھا معزرت کرنے ۔۔۔ pic.twitter.com/t8U7SNfB00
— Nadeem Malik ???????? (@nadeemmalik) September 30, 2022
واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر میرے الفاظ سے خاتون جج کی دل آزاری ہوئی تو خاتون جج سے معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں اور یہ وہی خاتون جج ہیں جن کو عمران خان نے اپنے جلسے میں دھمکیاں دی تھیں ۔