’’عمران خان معافی مانگنے آیا تھا‘‘ دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آگئی

Sep 30, 2022 | 12:02:PM

(ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے کے لیے ان کی عدالت پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق چئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے مگر  مجسٹریٹ زیبا چوہدری موجود نہ تھی جس پر عمران خان نے ریڈر اور سٹینو کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان معافی مانگنے آیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، میں آیا تھا معافی مانگنے۔

یہ بھی پڑھیں : دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: عمران خان کی ضمانت منظور

واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر میرے الفاظ سے خاتون جج کی دل آزاری ہوئی تو خاتون جج سے معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں اور یہ وہی خاتون جج ہیں جن کو عمران خان نے اپنے جلسے میں دھمکیاں دی تھیں ۔ 
 

مزیدخبریں