مٹھل شاہ میں 10 فٹ لمبے مگر مچھ کو قابو کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سندھ کے شہر نواب شاہ کے علاقے مٹھل شاہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے 24 گھنٹے کی محنت کے بعد بالآخر 10 فٹ لمبے مگرمچھ کو قابو کر لیا۔
مگر مچھ کو دیکھنے کے 48 گھنٹوں کے بعد قابو کیا گیا۔مگر مچھ کے پکڑے جانے کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ علاقے میں دہشت پھیلانے والا جانور سیلابی پانی سے نکل کر خوراک کی تلاش میں خشکی پر آزادانہ گھومتا دیکھا گیا تھا۔ جس پر شہریوں نے وائلڈ لائف سے رابطہ کیا۔