وزیراعظم شہباز شریف نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Sep 30, 2022 | 12:43:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 5.4 کلومیٹر منصوبہ 4 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ دونوں اطراف 3 رویہ سڑکیں بنیں گی، رش ختم ہوگا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 5.4 کلومیٹر منصوبہ 4 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ دونوں اطراف 3 رویہ سڑکیں بنیں گی، رش ختم ہوگا۔

مری اور آزاد کشمیر جانے والے مسافروں کو سہوت ملے گی، منصوبے میں 1350 میٹر طویل اوور ہیڈ بریج بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عظیم عوامی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب پر اکٹھے ہوئے ہیں، یہ عظیم عوامی منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی لاگت میں مزید کمی ہوسکتی ہے تو یہ اچھی بات ہے، بائی پاس کا یہ معاہدہ این ایل سی کو دیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے دوماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں، منصوبہ 5 سے 6 ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے عوام کو گھنٹوں ٹریفک جام کی اذیت سے نجات ملے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوامی منصوبے 4 سال تاخیر کا شکار رہے، تاخیر کا شکار منصوبوں کو مخلوط حکومت نے آتے ہی مکمل کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کو عوام کی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں تھا، عمران خان نے قوم کو جھوٹ کےسوا کچھ نہیں دیا، عمران نیازی نے لوگوں کو ورغلانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، اپنی زندگی میں اتناغیر ذمہ دار اور جھوٹا شخص نہیں دیکھا، یہ شخص سر سے لے کر پاؤں تک جھوٹ ہے، دن رات عوام سے جھوٹ بولا۔