(ویب ڈیسک) چھوٹے بچے کی سیٹی بجانے کی کوشش انسٹاگرام پر لوگوں کیلئے دلچسپی کا باعث بن گئی۔ جاری کردہ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی دادی اس کو سیٹی استعمال کرنا سکھا رہی ہے۔ وڈیو انسٹاگرام پیج وڈیو نیوز پر شئیر کی گئی، وڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وہ سمجھ نہیں پا رہا ہے کہ اس سے سیٹی بجانے میں کہاں غلطی ہو رہی ہے، سب سے پیاری اور خالص ترین چیز جو آپ کو دیکھنے کیلئے مل سکتی ہے۔
ویڈیو میں دادی کو دکھایا گیا ہے کہ وہ بچے کو سیٹی بجانے کو کہہ رہی ہے، اس کے بجائے چھوٹا بچہ بیپ کی آواز نکالتا ہے۔ وڈیو بارہ گھنٹے پہلے اپلوڈ کی گئی۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے، کلپ کو 9.9 لاکھ سے زیادہ ویوزمل چکے ہیں اور تعداد میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ شاندار شیئر نے 43,000 کے قریب لائکس بھی اکٹھے کیے ہیں۔
لوگوں نے ویڈیو پر مختلف تبصرے پوسٹ کیے جن میں سے کچھ کا کہنا تھا کہ بچے کا طریقہ 'درست' ہے۔ ایک انسٹاگرام صارف نے کہا کہ"ہوسکتا ہے کہ جس طرح سے ہم میں سے باقی لوگ یہ کر رہے ہیں وہ غلط ہے،" ایک اور نے مشورہ دیا کہ "میرے خیال میں اس کا راستہ بالکل پرفیکٹ ہے۔ ایک اور نے مزاق کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے سیٹی بجانے کا نہ کہو میں خود اسکی آواز نکال سکتا ہوں‘۔