مونس الہٰی منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اور ق لیگ کے سینئر رہنما مونس الہٰی کو سماعت کیلئے11اکتوبر کو عدالت طلب کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے منی لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کےلیے درخواست سماعت کے لئے منظور ہوئی۔ بڑی پیشرفت میں عدالت نے مونس الہٰی سمیت نامزد ملزمان کو طلب کرلیا۔عدالت نے 11اکتوبر کو ملزمان کو پیش ہونے کا سمن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: عمران خان کی ضمانت منظور
واضح رہے کہ ایف آئی اے نےگزشتہ روز مونس الہٰی کیخلاف چالان جمع کروایا تھا۔