(ویب ڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان ن "لال سنگھ چڈھا "کی ناکامی کے باوجود ایک اور غیر ملکی فلم "چیمپئنز"کا ہندی ری میک بنانےکو تیار ہیں۔
بھارتی نجی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ عامر خان "لال سنگھ چڈھا" کی ناکامی کے بعد چھٹیاں گزارنے کیلئے امریکا چلے گئے تھے تاہم اب اداکار بھارت واپس آچکے ہیں اور آتے ہی اپنی آنے والی فلم میں کام کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔انڈیا ٹائمز کے مطابق عامر خان ہسپانوی فلم "چیمپئنز" کا ری میک بنایئں گے اور اور نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2023 سے شروع کیاجائے گا۔
"چیمپئنز "کے ری میک کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا کریں گے جنہوں نے اس سے قبل "شبھ منگل زیادہ ساودھان" کی ہدایتکاری کی تھی۔واضح رہے کہ فلم "چیمپئنز" بہترین غیر ملکی زبان کا اکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے اور اس کی کہانی ایک معذور کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے ۔ جبکہ "لال سنگھ چڈا" ہالی ووڈ فلم "فاریسٹ گمپ"کا ری میک تھا اور 4 سال میں بننے والی فلم کو بہت بری طرح ناکامی ملی جبکہ فلم مجموعی طور پر صرف 59 کروڑ بھارتی روپے ہی کما سکی۔