وزیراعلیٰ پنجاب سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی نے ملاقات کی۔جمعہ 30 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں ہونے والی ملاقات میں صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کے لئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کی۔پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں طلبہ کیلئے تعلیمی سہولتوں میں مزید اضافہ کریں گے، ادارے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پاکستان کی ممتاز درس گاہ ہے۔
واضح رہے کہ 26 ستمبر کو گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی لاہور میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیاسی پاور شو پر وائس چانسلر کو دیگر جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد نے سوال کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ ”کیا جی سی یو دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی پلیٹ فارم فراہم کرے گی“؟۔
پیر کو سابق وزیراعظم عمران نے یونیورسٹی میں ایک سیاسی تقریر کرتے ہوئے اپنی مخالفین خصوصاً سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا۔
عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ ایک آڈیو لیک ان سے متعلق بھی آئے گی جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نواز شریف کو بتا رہی ہیں کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر دے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف تعلیمی ادارے کے حدود کے اندر ’جلسہ‘ کرنے کی اجازت دینے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Strict action must be taken against Vice Chancellor Government College Uni for desecrating an educational institution by lending it to a Fitna & organising his jalsa on the premises. Using a seat of learning for political hate-mongering is a crime that should not go unpunished.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 26, 2022
دوسری جانب صوبہ پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے ”بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد“ کا نوٹس لے لیا ہے۔
ٹوئٹر پر گورنر کے سرکاری اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ ”جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں۔“
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا!
— The Governor of Punjab (@GovOfPunjab) September 26, 2022
▪️ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے۔
▪️جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں۔ @MBalighurRehman