(24 نیوز) سائفر کی جھوٹی کہانی کا پارٹ ٹو بھی آگیا۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی گفتگو منظر عام پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:’’امریکا کا نام نہیں لینا‘‘عمران خان کی آڈیو لیک ہو گئی
عمران خان نے شاہ محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جی ہم تینوں نے اور فارن سیکرٹری نے کل میٹنگ کرنی ہے، ہم نے کہنا ہے فارن سیکرٹری نے لیٹر کے خاموشی سے منٹس لکھ دیئے، یہ اعظم کہہ رہا ہے اس کے منٹس بنا لیتے ہیں اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں، یہ سائفر آٹھ نو کو آیا ہے، لیکن میٹنگ سات کو ہوئی ہے ہم نے تو امریکنز کا نام ہی نہیں لینا کسی صورت۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے شاہ محمود سے کہا کہ کسی کے منہ سے نام نہ نکلے پلیز، کس ملک سے لیٹر آیا میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔
“سائفر کو سازش بنانا ہے”عمران خان کے شاہ محمود ، اسد عمر کو مشوروں کی گفتگو لیک
اسد عمر نے کہا کہ آپ جان کے لیٹر کہہ رہے ہیں یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ یہ میٹنگ کی وہی ٹرانسکرپٹ ہے لیٹر یا ٹرانسکرپٹ ایک ہی چیز ہوتی ہے۔
خیال رہے سائفر آڈیو لیک کا پہلا حصہ کچھ روز قبل سامنے آیا تھا جب سابق وزیراعظم عمران خان اوران کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی خفیہ گفتگو لیک ہوئی تھی۔ اعظم خان سائفر کے معاملے پر عمران خان کو نئی ترکیبیں بتاتے رہے۔
عمران خان کا سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اعظم خان نے معاملے کو اٹھانے اور نیا رنگ دینے کیلئے میٹنگ بلانے پر زور دیا۔ اعظم خان میٹنگ کے منٹس اور انہیں اپنے طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کا پلان بتاتے رہے۔