(24 نیوز) سپریم کورٹ میں پانچ ججز کی خالی نشستوں کے حوالے سے جسٹس فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس معاملے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مذکورہ خط کے 28متن میں انہوں نے جولائی کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تاخیر کے حوالےسے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ زیر التواء مقدمات میں کمی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے نئے ججز تقرری ناگزیر ہے۔