(24 نیوز )تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے وزارت کے حلف کے فوراً بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستان بانڈکریش کر گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال تشویشناک ہے،اس سال پاکستان نے 30 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں۔آئی ایم ایف اوردیگراداروں سے 7سے 10ارب ڈالر کا انتظام ہوگا،فواد چوہدری کے مطابق باقی بانڈ اور مارکیٹ سے لینے ہوتے ہیں دن بدن صورتحال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہےہیں،مزید دیکھیے اس ویڈیو میں ۔۔