بھارت کو کشمیر پر ذمہ دارانہ اقدامات کرنے ہوں گے، تبھی تعلقات راہ ہموار ہونگے،ترجمان دفترخارجہ

Sep 30, 2022 | 16:12:PM

(محسن الملک) بھارت کے متعلق ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم بھارت سے باہمی مسائل کے حل، باہمی احترام اور دونوں ممالک کے مفاد میں تعلقات چاہتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ  کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ چین نے سیلابی صورتحال میں پاکستان کی بہت مدد کی ہے۔ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر فلیش اپیل کو منگل کو دوبارہ لانچ کریں گے۔یہ نظر ثانی شدہ اپیل دوبارہ لانچ کی جائے  گی۔ہم بھارت سے باہمی مسائل کے حل، باہمی احترام اور دونوں ممالک کے مفاد میں تعلقات چاہتے ہیں۔

بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد تعلقات میں مزید خرابی آئی ہے ،بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ذمہ دارانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ان اقدامات کے بعد ہی بامقصد اور تعمیری تعلقات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ بھارت کی جانب سے مجدد الف ثانی کی تقریب میں شرکت کے خواہشمند پاکستانیوں کو اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔یہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔یہ عرس 19 سے 26 ستمبر تک ہونا تھا  جس کے لئے 196 زائرین نے اس میں شرکت کرنے جانا تھا ۔ ان میں سے44 افراد کو ویزا جاری نہیں کیا گیا جبکہ دیگر کے ویزوں کو پولیس رپورٹ سے مشروط کیا گیا۔یہ باہمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

بریفنگ کے دوران عافیہ صدیقی  کیس کے بارے میں بھی بات کی گئی جس پر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ سینکڑوں پاکستانیوں کے دل کے قریب ہے،ہم عافیہ صدیقی کے معاملے کو اٹھانے کو جاری رکھیں گے۔ 

مزیدخبریں