وزارت خزانہ کے بعد اسحاق ڈارکو ایک اور بڑا منصب مل گیا

Sep 30, 2022 | 16:21:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے بعد قائد ایوان سینٹ بھی مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
کیپشن: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے بعد قائد ایوان سینٹ بھی مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:''یہ خط ہی ہے -لوگوں کو کیا پتہ ٹرانسکرپٹ کیا ہوتا ہے''عمران کا اسد عمر کے اعتراض پر جواب

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا ہے، اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 2 روز قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اسحاق ڈار 5 سال سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس آئے تھے۔