ٹرانس جینڈرزکو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینٹی ہراسمنٹ ہاٹ لائن لانچ کر دی گئی۔خواجہ سرا ہاٹ لائن نمبر 1099 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہاٹ لائن وزیرِ اعظم کے اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ اور وزارتِ انسانی حقوق کے تحت بنائی گئی ہے۔ہیڈ آف پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز سلمان صوفی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ہاٹ لائن تمام صوبوں کے آئی جی دفاتر اور وزارتِ انسانی حقوق کے ساتھ بھی منسلک ہو گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام شکایتوں پر 24 گھنٹے میں ایکشن لیا جائے گا، 24 سے 48 گھنٹے میں ایکشن نہ لیا گیا تو وزارتِ انسانی حقوق شکایت پر ایکشن لے گی۔