(24 نیوز )انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی20 میچ سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پانچویں میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر محمد رضوان کو کمر میں گیند لگی تھی جس کی وجہ سے میچ کے دوران محمد حارث نے کیپنگ کے فرائض سر انجام دیئے تھے،ڈاکٹروں نے محمد رضوان کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔
خیال رہے کہ ان کی جگہ محمد حارث کو کھلایا جائے گاوہ اس میچ کے ذریعے انٹرنیشنل ٹی20 میں ڈیبیو کریں گے۔