(24 نیوز)کسان اتحاد کے حکومت کے ساتھ مذاکرات چوتھی بار ناکام ہو گئے، کسان اتحاد نے حکومت کو کل صبح گیارہ بجے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
چیئرمین کسان اتحاد یونین نے حکومت کو کل تک کی وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ میں نے کسانوں سے آج رات کا وقت لیا ہے،کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جا کے مریں گے۔
قبل ازیں کسان اتحاد رہنماؤں کا کہناہے کہ اگر آج بھی ہمارے مطالبات تسلیم نا کئے گئے تو ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے، رہنماؤں کی جانب سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں آج رات ہی پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا اعلان کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟